پاکستان
11 اگست ، 2016

سانحہ کوئٹہ میں ' را 'کا ہا تھ نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، دفترخارجہ

سانحہ کوئٹہ میں ' را 'کا ہا تھ نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، دفترخارجہ

دفترخارجہ کاکہنا ہےکہ سانحہ کوئٹہ میں ' را 'کا ہا تھ نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ بھارت کے کسی بھی دراندازی کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں ۔کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر بین الاقوامی رد عمل سامنے آ رہا ہے۔


افغانستان میں گر کر تباہ ہونے والے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کے بارے میں تازہ معلومات نہیں۔ افغان حکام نے بتایا ہے کہ وہ لوگر کے مقامی عمائدین کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔


ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر بین الاقوامی رد عمل سامنے آ رہا ہے۔اوآئی سی ، اقوام متحدہ ، عالمی این جی اوز اورکئی ممالک نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پرتشویش ظاہر کی ہے ۔


اسلام آبادمیں بریفنگ کےدوران ترجما ن نےکہاکہ بھارت کےدراندازی کے الزامات مسترد کرتے ہیں ۔کوئٹہ سانحے میں 'را 'کا ہا تھ نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نےکہا کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات سے سعودی حکومت کاکوئی تعلق نہیں ۔ معاملہ پرائیویٹ کمپنیوں کا کیادھرا ہے ۔


سعودی عرب میں پھنسے جن پاکستانیوں کے پاس ویزے ہیں، انہیں کام کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی بلیک لسٹ شہر ی میتھیو بیرٹ کو ویزا کے اجراء کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :