پاکستان
12 اگست ، 2016

لوڈشيڈنگ کے خاتمے کی فکر مجھ سے زیادہ کسے ہوگی، وزیراعظم

لوڈشيڈنگ کے خاتمے کی فکر مجھ سے زیادہ کسے ہوگی، وزیراعظم

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ قوم کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کی فکر مجھ سے زیادہ کسے ہوگی؟ قوم سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے، لوڈشیڈنگ سے نجات دلائیں گے۔


نیلم جہلم منصوبے کے دورے موقع پر وزیراعظم کو متعلقہ حکام نے منصوبے میں پیشرفت پر بریفنگ دی، وزیراعظم نے منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی،ان کا کہنا تھا کہ قوم سے کیے گئے وعدے ہر صورت پورے کریں گے۔


انہوں نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں ہی لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کے لیے کوشاں ہیں، دورے میں نواز شریف کے ساتھ وزیراعظم آزادکشمیر راجا فاروق حیدر، وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، پرویز رشید، برجیس طاہر اور معاون خصوصی آصف کرمانی بھی موجود تھے۔


 

مزید خبریں :