کاروبار
12 اگست ، 2016

’آباد‘ کے تحت 3 روزہ نمائش شروع

’آباد‘ کے تحت 3 روزہ نمائش شروع

 


ایکسپو سینٹر کراچی میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) نے دوسرا شعبہ تعمیرات کا میلہ سجایا ہے۔نمائش میں 11ممالک نے اسٹالز لگائے جبکہ 23 ملکوں کے مندوبین شرکت کررہے ہیں۔


تعمیراتی شعبے پر آباد کی دوسری نمائش کا افتتاح اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کیا اور افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ آباد نے کراچی کو انٹرنیشنل سٹی بنایا دیا ہے۔


3 روزہ نمائش میں مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں نے 200 سے زائد اسٹالز لگائے ہیں، نمائش دیکھنے چین، متحدہ عرب امارات، ترکی، لبنان سمیت 23 ممالک کے مندوبین پہنچے ہیں۔


3روزہ نمائش میں ملکی تعمیراتی شعبے کی صلاحیت اور اس کی ترقی کی راہ میں درپیش مشکلات پر بات ہوگی، نمائش کا اختتام 14اگست کو جشن آزادی کی تقریب سے ہوگا۔

مزید خبریں :