12 اگست ، 2016
فیصل آباد میں سیوریج اور بارش کاپانی علاقے سے نہیں نکلا توشہری سڑکوں پر نکل آئے، ٹریفک بلاک ہونے پر شہریوں اورمظاہرین میں مارپیٹ بھی ہوئی۔
اچکیرہ اور بلال ٹاؤن کے رہائشی بارش اور سیوریج کے پانی کا نکاس نہ ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے نڑ والا روڑ پرآگئے، ٹائر جلائے اورٹریفک کے لیے سڑک بند کر کے ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی، جس سے ٹریفک بلاک ہوگیا اورگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، ٹریفک میں پھنسے شہریوں نے راستہ مانگاتو پہلے تلخ کلامی پھر ہاتھا پائی ہوگئی۔
ڈنڈے بھی چلے اورگھونسے بھی، راہگیروں پر تشدد سے 2 افراد زخمی بھی ہو گئے، اسسٹنٹ کمشنر سٹی بلال ابڑو موقع پر پہنچے، جہاں انہوں نے مظاہرین کو پانی کے نکاس کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔