14 اگست ، 2016
عسکریت پسند تنظیم داعش نے شمالی شام میں انسانی ڈھال کے طور پر اغوا کیے گئے تقریب 2 ہزار شہریوں میں سے سینکڑوں رہا کر دیئے۔
شامی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق امریکی حمایت یافتہ شامی باغیوں کے مطابق ان شہریوں کو داعش کے پسپا ہوتے ہوئے جنگجوؤں نے شمالی شام میں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کی خاطر اغوا کیا تھا۔
دریں اثناء امریکی اتحادی فورسز نے کہا ہے کہ شمالی شام میں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف جاری لڑائی میں مقامی فورسز نے کئی علاقوں میں جنگجوؤں کو پسپا کر دیا،ذرائع کے مطابق شامی شہر منبج کے ایک بڑے حصے پر شامی ڈیموکریٹک فورسز نے قبضہ کر لیا ہے تاہم کچھ مقامات پر شدت پسند اب بھی مزاحمت کر رہے ہیں۔