14 اگست ، 2016
کوئٹہ شہر میں موبائل فون سروس بحال ہوگئی ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر کوئٹہ شہر میں معطل کی گئی موبائل فون سروس 11 بجے کے بعد سے بحال ہونا شروع ہو گئی اور اب تمام موبائل فون سروس بحال ہوگئی ہے۔
کوئٹہ شہر میں تمام موبائل فون سروس آج صبح تقریباً 6بجے بند کی گئی تھیں ، بندش کے دوران صارفین کو مشکلات کا سامنا رہا۔