پاکستان
14 اگست ، 2016

سبی: نوتال کے قریب ریلوے ٹریک سے بم برآمد

سبی: نوتال کے قریب ریلوے ٹریک سے بم برآمد

 


سبی کے علاقے نوتال کے قریب ریلوے ٹریک سے بم برآمد کرلیا گیا،کوئٹہ آنے اور جانے والی ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کردی گئی ہے۔


لیویز ذرائع کے مطابق سبی کے علاقے نوتال کے قریب نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک پر بم رکھا تھا، تاہم سیکورٹی فورسز نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا ۔


بم ناکارہ بنانے کے دوران کوئٹہ آنے اور جانے والی ٹرینوں کی آمد و رفت کومعطل کردیا گیا ، ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک کر ریلوے ٹریک کی پیٹرولنگ جاری ہے، ٹریک کی کلیئر نس کے بعد ریلوے ٹریفک کی آمد ورفت بحال کردی گئی ۔

مزید خبریں :