پاکستان
16 اگست ، 2016

ملتان:پولیس اہلکاروں کا رکشہ ڈرائیور پر مبینہ تشدد

ملتان:پولیس اہلکاروں کا رکشہ ڈرائیور پر مبینہ تشدد

 


ملتان میں نشے میں دھت دو محافظ پولیس اسکواڈ کے اہلکاروں نے رکشہ ڈرائیور پر تشدد کر دیا ۔ اہل علاقہ نے پولیس اہلکاروں کی بھی پٹائی کر دی اور پولیس کے حوالے کر دیا ۔


یہ واقعہ ملتان کے علاقہ چوک رشید آباد میں پیش آیا ۔ جہاں محافظ اسکواڈ کے دو پولیس اہلکار اشرف اور عمار ایک پرائیویٹ گاڑی میں شراب کے نشے کی حالت میں گھوم رہے تھے کہ اس دوران ان کے سامنے سے ایک رکشہ گزرا ۔ دونوں نے رکشہ ڈرائیور اکرم کو روکا اور اسے پکڑ کر تشدد کرنے لگے ۔


رکشہ ڈرائیور کے شور مچانے پر لوگ جمع ہو گئے جس پر انہوں نے دونوں پولیس اہلکاروں کی پٹائی کر دی اور پولیس کو کال کی ۔ پولیس موقع پر پہنچی تو دونوں پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر رکشہ ڈرائیور کو بھی ساتھ لے گئے ۔


پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں ہیں ۔ پولیس اہلکاروں اور رکشہ ڈرائیور کا میڈیکل ٹیسٹ کروانے کے بعد پولیس اہلکاروں کے خلاف اختیارات سے تجاوز کرنے کی کاروائی کی جائے گی ۔ محافظ اسکواڈ کے دونوں پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی شیر شاہ ناکہ پر تعینات تھی ۔

مزید خبریں :