دنیا
17 اگست ، 2016

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کانگریس اور بی جے پی میں ٹھن گئی

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کانگریس اور بی جے پی میں ٹھن گئی

 

مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر کانگریس اور حکمراں جماعت بی جے پی میں ٹھن گئی، کانگریس رہنما چدم برم نے مقبوضہ کشمیر میں شورش کا ذمےدار بی جے پی کو قرار دے دیا۔

سینئر کانگریس رہنما اور سابق وزیر داخلہ پی چدم برم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیر دفاع منوہر پاریکر کے بیانات نے مقبوضہ کشمیر کے بحران کو سنگین کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں مکمل افراتفری کی صورت حال ہے اور بھارتی حکومت کشیدگی ختم کرنے کے لیے اب تک کوئی حل نہیں نکال سکی ہے۔

مزید خبریں :