18 اگست ، 2016
اسپیشل اکنا مک زون میں سر ما یہ کا ر ی کے لئے 10سال ٹیکس چھو ٹ اور مشینری کی درآمد پر ایکسا ئز ڈیو ٹی سے استثنیٰ کی پا لیسی کے تحت بدھ کو چینی کمپنی اور پاکستانی کمپنی کے ما بین کرا چی کے بن قا سم نیشنل انڈسٹریل پا ر ک میں تقریباً 40ملین ڈالر کی سر ما یہ کا ر ی سے 10ایکڑ رقبہ پر پیکنگ ٹیپ ،اسکا چ ٹیپ اور بی او پی پی فلم بنا نے کی انڈسٹری لگا نے کے لئے سندھ بو ر ڈ آف انوسٹمنٹ کے دفتر میں معا ہدے کی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہ
سندھ بو ر ڈ آف انوسٹمنٹ نے چینی اور پا کستا نی کمپنیو ں کو قریب لا نے میں مدد کی جس کی وجہ سے گیٹل گرو پ چا ئنا کے منیجنگ ڈائریکٹر فینگ وین بن اور پا کستا نی کمپنی ایزی ٹپس کے منیجنگ ڈائریکٹر عمرا ن اقبا ل نے جو ائنٹ وینچر کے تحت انڈسٹریل یو نٹ لگا نے کے لئے معا ہدے پر دستخط کئے ہیں ۔
سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ کی چیئر پرسن ناہید میمن نے کہا کہ امید ہے کہ ایک سال میں یہ یو نٹ کا م شرو ع کر دے گا جس سے ٹیکنالو جی آئے گی اور رو زگا ر کے نئے موا قع پیدا ہو نگے ۔