انٹرٹینمنٹ
15 جون ، 2012

دھوم تھری، عامر خان اسکوبا ڈائیونگ سیکھ رہے ہیں

دھوم تھری، عامر خان اسکوبا ڈائیونگ سیکھ رہے ہیں

ممبئی… بطور ویلن اپنی پہلی فلم میں اسٹنٹس خود کرنے کے غرض سے بھارتی سپر اسٹار عامر خان آجکل ا سکوبا ڈائیونگ سیکھ رہے ہیں۔ پرفیکشنسٹ خان دھوم سلسلے کی تیسری فلم میں ویلن کے رول میں کاسٹ کیے گئے ہیں۔ یہ ان کا پہلا منفی رول ہو گا اور انہوں نے فلم میں اسٹنٹس خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی سلسلے میں عامر خان آجکل اسکوبا ڈائیونگ سیکھ رہے ہیں اور ساتھ ہی ایکسرسائز کے ذریعے جسامت بہتر باننے کی کوشش میں بھی ہیں۔ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ دھوم تھری میں ان کے کسی بھی اسٹنٹ کے لیے بوڈی ڈبل استعمال نہیں کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :