20 اگست ، 2016
سعودی عرب کےسرحدی شہر نجران پر یمن سے راکٹ داغا گیا ہے،عرب ٹی وی کے مطابق راکٹ حملے میں ایک سعودی شہری جاں بحق جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے۔
عرب ٹی وی کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں میں 5یمنی اور 1پاکستانی شہری شامل ہے، حملے کے نتیجے میں متعدد عمارتیں، دکانیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔