کاروبار
20 اگست ، 2016

507 دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

507 دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

 

507 دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری متوقع ہے، ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس 30 اگست کو طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ادویہ ساز کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی ہے،اجلاس میں 507ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری متوقع ہے۔

ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ بعض کمپنیوں کی جانب سےدواؤں کی قیمتوں میں 200 سے 500 فیصد اضافے کی درخواست کی گئی ہے، ڈرگ پرائسنگ کمیٹی دوا کی قیمت میں 8 فیصد اضافے کی مجاز ہے، ادویات میں الرجی، دماغی امراض اور طاقت کی ادویات شامل ہیں۔

مزید خبریں :