15 جون ، 2012
ممبئی…بھارتی اداکارہ پریانکا چوپرا کا کہنا ہے کہ وہ آئٹم گرل بننے کے حق میں ہیں لیکن اب تک انہیں اس سلسلے میں کوئی مناسب آفر نہیں آئی ہے۔ پریانکا چوپڑا کے مطابق آئٹم گانے فلموں کی شان ہوتے ہیں اور ان میں پرفارم کرنا کسی بھی ایکٹریس کے لیے فخر کی بات ہے۔ ان کے مطابق اب تک انہیں کئی آئٹم گانوں کی آفرز آئی ہیں لیکن کوئی گانا اب تک اتنا پسند نہیں آیا کہ ا س پر پرفارم کرنا چائیں، اور یہی وجہ ہے کہ وہ اب تک بطور آئٹم گرل نظر نہیں آئی ہیں۔ پریانکا کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں انہیں جب کوئی مناسب آفر آئی تو وہ آئٹم نمبر پر پرفارم کرنے سے گریز نہیں کریں گی، اور انہیں یقین ہے کہ انہیں اس روپ میں بھی لوگ پسند کریں گے۔