22 اگست ، 2016
صومالیہ میں 2الشباب کے خود کُش کار بم دھماکوں کے نتیجے میں دونوں حملہ آوروں سمیت20 افراد ہلاک اور20زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق شمالی صومالیہ میں بارود سے بھرے ایک ٹرک کو موغادیشو سے ساڑھے سات سو کلومیٹر شمال کی جانب گَلکایو کے مقام پر ایک انتظامی عمارت سے ٹکرا دیا گیا، اسی علاقے میں دوسرا کار بم حملہ اُس وقت ہوا، جب لوگ پہلے دھماکے کے متاثرین کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
مقامی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں ایک مقامی پولیس کمانڈر اور اُس کا نائب بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ شدت پسند تنظیم الشباب نے ان دھماکوں کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔