22 اگست ، 2016
پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن نے انٹرنیشنل بیڈ منٹن لیگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، لیگ اگلے برس منعقد ہو گی ۔
پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈریشن نے کرکٹ کی طرز پر انٹرنیشنل بیڈ منٹن لیگ کرانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے، لیگ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا ۔
لیگ کے لئے وینیو کا پہلاآپشن پاکستان ہے جبکہ دبئی کا آپشن بھی رکھا گیا ہے ، اس برس پاکستان میں انٹرنیشنل بیڈ منٹن سیریز کا انعقاد اسلام آباد میں ہو گا ، مقابلے 18 سے 21 اکتوبر تک ہوں گے ۔