22 اگست ، 2016
سانحہ کوئٹہ کے بعد سے عدالتی سرگرمیاں تاحال بحال نہیں ہوسکی ہیں،وکلا کی جانب سے عدالتی کاروائی کے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
سانحہ سول اسپتال کوئٹہ کو 2 ہفتے گزر گئے ، شہر کی عدالتیں ایک ہفتے سے کھلی ہیں، وکلا اور سائلین بھی آرہے ہیں ، تاہم عدالتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی ہیں۔
وکلاء کی جانب سے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کا سلسلہ جاری ہے،وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے ہیں اور نہ ہی عدالتی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں، بار رومز پر تا حال سیاہ جھنڈا لگایا ہوا ہے۔
ادھر سائلین عدالتوں کا رخ کررہے ہیں، تاہم بائیکاٹ کی وجہ سے انہیں مایوس لوٹنا پڑرہا ہے۔