22 اگست ، 2016
لاہورمیں شاہدرہ کےعلاقے میں ایک فیکٹری میں دوافراد کو پھندہ دے کرقتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق بارہ دری روڈپرواقع آئل فیکٹری میں2افراد 50 سالہ یونس اور30 سالہ علی محمد کی لاشیں پڑی تھیں، جنہیں کپڑے سے گلہ دبا کرقتل کیا گیا تھا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔
فیکٹری مالک امین کے مطابق دونوں قتل ڈکیتی کا شاخسانہ معلوم ہوتے ہیںکیونکہ فیکٹری سے 3 لاکھ روپے غائب ہیں ۔
پولیس نے مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کرقتل کا مقدمہ درج کر لیا۔یونس ایبٹ آبادجبکہ علی محمدکراچی کا رہائشی تھا۔