پاکستان
22 اگست ، 2016

متحدہ کارکن گناہ کا حصہ نہ بنیں،مصطفیٰ کمال

متحدہ کارکن گناہ کا حصہ نہ بنیں،مصطفیٰ کمال

 

 

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ میں ایم کیو ایم کے کارکنوں سے یہ نہیں کہتا کہ میرا ساتھ دیں میں کہتا ہوں کہ خاموشی سے علیحدہ ہوجائیںاس گناہ کا حصہ نہ بنیں۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ قائد ایم کیوایم دنیا میں سب سے رابطے میں ہیں، قائد ایم کیو ایم کو کوئی نہیں روک سکتا، روک سکتا ہوتا تو ہم روک لیتے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ قائد ایم کیو ایم کیسے آئسولیشن میں ہیں، چھ چھ بار تقریریں کررہے ہیں،ایک آدمی پاکستان مخالف نعرے لگوا رہا ہے ،اداروں کو گالی دے رہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ فاروق ستار یہ ضرور کہہ رہے ہوں گے کہ بھائی نے مروا دیا، انہیں پریشانی یہ ہے کہ کارکنان مر کیوں نہیں رہے۔

مزید خبریں :