22 اگست ، 2016
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ آج کے واقعات نے ہمارے الزامات کو صحیح ثابت کردیا۔
انہوں نے کراچی میں ٹی وی چینلز کے دفاتر پر حملے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ جو لوگ ہم سے ثبوت مانگتے تھے ان کیلئے آج کے واقعات ثبوت ہیں، ایم کیو ایم کے کارکنوں کو کہتا ہوں کہ خدارا ہوش میں آئیں ۔