پاکستان
22 اگست ، 2016

عمران خان اور طاہرالقادری کے وارنٹ گرفتاری برقرار

عمران خان اور طاہرالقادری کے وارنٹ گرفتاری برقرار

 

انسداد دہشت گردی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کےجج کوثرعباس زیدی نےسماعت کی، پولیس کی جانب سے تعمیلی رپورٹ جمع نہ کرائی جاسکی، عدالت پیش ہونےوالے 7ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا گیا۔

مزید 50غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا فیصلہ برقرار ہے، کیس کی مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :