23 اگست ، 2016
سانحہ کوئٹہ کے مبینہ خود کش بمبا ر کی تصاویر ایس پی انویسٹی گیشن نے سپریم کورٹ بار کو بھجوا دیں۔
صدر سپریم کورٹ بار علی ظفر اور بلوچستان بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص نے لباس وکلاء جیسا ضرور پہن رکھا ہے لیکن وکلاء اسے نہیں پہچانتے۔
8 اگست کو سول اسپتال کوئٹہ کےاحاطے میں خود کش بمبار نے خود کواڑا دیا،وہاں لگے کیمروں سے حاصل تصاویر میں ایک مشکوک شخص بھی موجود ہے جس نے وکلاءکا لباس پہن رکھا ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن نے اس کی تصاویر سپریم کورٹ بار کوبھجوادیں اوراسے شناخت کرنے کیلئے کہا، صدر سپریم کورٹ بار اور بلوچستان بار ایسوسی ایشن نے اسے پہچاننے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اس شخص نے وکلاء جیسا لباس ضرور پہن رکھا ہے لیکن وہ اسے نہیں پہچانتے۔
صدرسپریم کورٹ بار علی ظفر نے کہاکہ سیکیورٹی ایجنسیاں مشکوک شخص کو شناخت کرنے میں کیوں ناکام رہی ہیں۔