پاکستان
23 اگست ، 2016

رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز 90 کو سیل کر دیا گیا

 

کراچی میں رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کو تلاشی کے بعد سیل کر دیا ہے ۔

الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریراورکارکنوں کوپرتشدد واقعات پراکسانےکےبعدرینجرزنائن زیرو میں داخل ہوئی اور خورشیدبیگم سیکریٹریٹ ،ایم پی اےہوسٹل اور نائن زیروکےاطراف میں گھروں کی تلاشی لی گئی ۔

متحدہ کے قائد کے گھر۔خورشید بیگم سیکریٹریٹ اور ایم پی اےہوسٹل میں تلاشی لی گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد زیر حراست لیے گئے جس کے بعد نائن زیرو سمیت متحدہ کے کئی دفاتر کو تالے لگا دیئے گئے ۔

اس موقع پر ایم کیوایم کی ویب سائٹ بھی بند کردی گئی ۔ گلشن معمار،گلشن اقبال ، گلستان جوہر ،جمشیدکوارٹر سمیت کئی علاقوں میں متحدہ کے دفاتر میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

رینجرز کے سیکٹر کمانڈر آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں ۔

 

مزید خبریں :