کاروبار
15 جون ، 2012

سی این جی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

سی این جی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد … حکومت نے سی این جی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، اوگرا نے 4 سے 12 روپے تک کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 10 روپے 46 پیسے فی لیٹر سستا کرتے ہوئے نئی قیمت 89 روپے 51 پیسے مقرر کی گئی ہے، ڈیزل 6 روپے 8 پیسے کمی کے بعد 99 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 5 روپے 26پیسے کم کی گئی ہے ، نئی قیمت 88 روپے 79 پیسے ہوگی جبکہ ایچ او بی سی 11 روپے 75 پیسے سستا کیا گیا ہے اس کی نئی قیمت 113 روپے 32 پیسے فی لیٹرہوگی۔ اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل 5 روپے 2 پیسے کی کمی سے 86 روپے 57 پیسے فی لیٹر ہوگا۔ اوگرا نے سی این جی کی قیمت میں بھی کمی کردی ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق ریجن ون کیلئے 4 روپے 82 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے جس کے مطابق پوٹھو ہار، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سی این جی 81 روپے 95 پیسے فی کلو ہوگی۔ اوگرا نے ریجن ٹو کیلئے سی این جی کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی کلو کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، پھوٹوہار کے سوا پنجاب اور سندھ میں اب سی این جی کی نئی قیمت 74 روپے 93پیسے فی کلو ہوگئی۔اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق سی این جی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

مزید خبریں :