24 اگست ، 2016
کراچی میں میئر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جبکہ کراچی سینٹرل سے ایم کیو ایم کے امیدوار ریحان ہاشمی بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ ایک اور امیدوار جان محمد ضلع ملیر پیپلز پارٹی کی نشست پر بطور چیئرمین کامیاب ہوگئے ۔
دوسری جانب آج صبح نامزد میئر وسیم اختر کو جیل سے بکتربندی گاڑی میں ایم سی بلڈنگ پہنچایا گیا۔
وسیم اختر میئر اور ارشد وہرہ ڈپٹی میئر کیلئے ایم کیوایم کے امیدوار ہیں تاہم وسیم اختر مختلف مقدمات میں ان دنوں زیر حراست ہیں ۔
کے ایم سی کی سٹی کونسل عمارت ک علاوہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی ووٹنگ کا عمل جاری ہے ۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ایم کیو ایم کو 308 کے ایوان میں 214 نشستوں کے ساتھ سادہ اکثریت حاصل ہے ۔
میئر اور ڈپٹی میئر منتخب کرنے کے لئے کسی بھی جماعت کو 155 ووٹ درکار ہوں گے جبکہ ایم کیو ایم کے پاس 60 نشستیں زائد ہیں۔ا
گزشتہ سال کے بلدیاتی انتخابات میں کراچی میں ایم کیو ایم نے واضح برتری حاصل کی۔