انٹرٹینمنٹ
16 جون ، 2012

راحت فتح علی خان آج شب لاس ویگاس میں پرفارم کرینگے

 راحت فتح علی خان آج شب لاس ویگاس میں پرفارم کرینگے

لاس ویگاس ... پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان آج شب لاس ویگاس میں پرفارم کررہے ہیں جس میں لوگوں کی بڑی تعدادشرکت کرے گی۔راحت فتح علی خان نے اپنے ساتھیوں کیساتھ ہوٹل میں پریکٹس کی اور کئی گیت گائے۔ اس موقع پر جیونیوز سے بات کرتے ہوئے گلوکار کاکہناتھاکہ موسیقی سرحدیں مٹادیتی ہے اور زبان سمجھ میں نہ آئے تب بھی لوگ اس سے لطف اندوزہوسکتے ہیں۔راحت فتح علی خان کے ساتھ یہاں پرفارمنس کے لیے آئے افرادبھی پرجوش ہیں۔

مزید خبریں :