انٹرٹینمنٹ
16 جون ، 2012

شاہد کپور اور پریانکا کی فلم تیری میری کہانی کے ایک اور گانے کی ویڈیو ریلیز

شاہد کپور اور پریانکا کی فلم تیری میری کہانی کے ایک اور گانے کی ویڈیو ریلیز

ممبئی … بھارتی فلم ”تیری میری کہانی“ کی تشہیر کے سلسلے میں اس کے ایک اور گانے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے، جس میں اس کے ہیرو اور ہیروئن ساتھ نظر آرہے ہیں۔ شاہد کپور اور پریانکا چوپڑا کی فلم ”تیری میری کہانی“ 22 جون سے نمائش کیلئے پیش کی جائے گی جس سے قبل اس کے ایک اور گانے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ انگریزی اور اردو زبان کے اس گانے کی ویڈیو میں فلم کے ہیرو اور ہیروئن رومانٹک موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ موسیقار جوڑی ساجد واجد نے اس گانے کی موسیقی ترتیب دی ہے جبکہ اسے شان اور شریا گھوشال نے گایا ہے۔

مزید خبریں :