04 ستمبر ، 2016
کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل کی قیادت میں پاکستانیوں نےنیویارک میں اقوام متحدہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،کامران مائیکل نے کہا کہ بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرکے دنیا کا ضمیر جگانے کی کوششیں کررہے ہیں۔
وفاقی وزیرانسانی حقوق کامران مائیکل نے اقوام متحدہ کے صدر دفتر نیویارک کے باہر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر ظلم کی انتہا کردی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ انسانی حقوق کمیشن کے نمائندوں کو کشمیر جانے کی اجازت دی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو لینڈ لاک کرنے کی کوشش میں بھارت تاریخی غلطی کررہا ہے ،بھارتی بندوقیں صرف کشمیریوں کے چہروں کو نہیں بلکہ انسانیت کو چھلنی کررہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دیکر امن پسند ہونے کاثبوت دیا ہے۔