کاروبار
05 ستمبر ، 2016

ہفتہ10 ستمبرکو تمام کمرشل بینک کھلیں گے، اسٹیٹ بینک

ہفتہ10 ستمبرکو تمام کمرشل بینک کھلیں گے، اسٹیٹ بینک

 

اشرف خان...اسٹیٹ بینک نےعیدالاضحی کی چھٹیوں سے قبل تمام کمرشل بینکوں کو ہدایت جاری کردی،اسٹیٹ بینک کا حکم ہے کہ ہفتہ 10ستمبرکو تمام برانچزصبح 9 بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک کھلی رکھی جائیں۔

اسٹیٹ بینک نے تمام کمرشل بینکوں کے صدور کو ہدایت جاری کی ہے کہ عید تعطیلات سے قبل ہفتہ 10 ستمبر کو صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے بینکس کھلے رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک نے ہفتہ 10 ستمبر کو بینکوں کی تمام برانچز صبح 9 بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک کھلا رکھنے کی ہدایت کی ہے، مرکزی بینک نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ بینکس وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

مزید خبریں :