06 ستمبر ، 2016
ایف بی آر نے آف شورکمپنیوں اورخفیہ اکاؤنٹس کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاناما لیکس سمیت دیگر ملکوں میں قائم آف شور کمپنیوں کی بھی تحقیقات ہوں گی ، ایف بی آر نے عمران خان کو غیر رسمی خط بھجوا دیا۔
ایف بی آر کی جانب سے عمران خان سے غیر رسمی خط میں آف شور کمپنیوں کی ملکیت کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔