06 ستمبر ، 2016
پاکستان تحریک انصاف کا نشتر پارک میں جلسہ جاری ہے جس میں خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہناہے کہ انگریزوں کی غلامی کرنے والے ملک میں چھا گئے ہیں۔
ان کا کہناہے کہ نواز شریف تھک گئے ہیں، حکومت چلانا ان کے بس میں نہیں، ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے چیف جسٹس اور آرمی چیف مل بیٹھیں اور نواز شریف کو بھی مشورے میں شامل کرلیں ۔
شیخ رشیدنے کہا کہ ہم نےملک کے لیے گردنیں کٹوائیں، ہمیں کلرک کی نوکری بھی نہیں ملی،عمران خان اورجہانگیرترین کو نااہل کرکے اسمبلی نہیں چل سکتی۔