07 ستمبر ، 2016
آئی فون سیون کی اسکرین کیسی ہوگی، کیمرا کتنے میگا پکسل ہوگا؟ کونسے کلرز میں آرہا ہے؟ ماہرین، فون کی لانچ سے پہلے اس حوالے سے تکے لگارہے ہیں ۔
آئی فون استعمال کرنے والے صارفین تیارہوجائیں ،آئی فون کانیا شاہ کار آرہا ہے ،آئی فون سیون کے لانچ میں بس کچھ گھنٹوں کا انتظار رہ گیا ہے۔
اسکرین بڑی ہوگی یا چھوٹی،کیمرہ کیسا ہوگا،کی پیڈ میں کیاخاص بات ہوگی، بڑے بڑے دماغوں میں چھوٹے چھوٹے سوال کلبلا رہے ہیں، سب اپنے اپنے تکے لگا رہے ہیں۔
کوئی کہہ رہا ہے اس بار آئی فون سیون میں ہیڈ فون جیک نہیں ہوگا، تو پھر کیسے کوئی راز کی باتسنیں گے،سفر میں مدھر دھنوں کا ساتھ کیسے ہوگا ۔
کسی کے خیال میں آئی فون سیون پلس میں کیمرہ بھی پلس ہے یعنی ڈوئیل لینس کیمرہ جس میں تصویر تو کیا فلم بھی شوٹ کر لیں ۔
کس کو کونسا کلر پسند ہے، ایپل نے اس بات کے لیے بھی خوب انتظام کیا ہے، ماہرین کہہ رہے کہ آئی فون پورے پانچ کلرز میں آئے گا ،جس کو جیسا رنگ بھائے گاہ وہ ویسا لائے گا۔
اور تو اور اب اے نائن چپ پرانی ہوگئی،جب نیا آئی فون آرہا ہے تو نیا پروسیسر بھی، آئی فون سیون پلس میں ایک اور پلس یہ ہے کہ اس بار آئی فون میں ا ے ٹین چپ لگی ہے جو پہلے سے اور بھی تیز ہے۔
اسکرین بھی آئی پیڈ جیس بڑی،چوڑی ہوگی، اب یہ تکے ٹھیک لگتے ہیں یا آئی فون سیون کوئی بڑا سرپرائز دیتا ہے، یہ جاننے کے لیے بس تھوڑا سا انتظار ہے۔