پاکستان
07 ستمبر ، 2016

کام کی جگہ بے بی ڈے کیئر کی ضمانت آئین نے دی ہے

کام کی جگہ بے بی ڈے کیئر کی ضمانت آئین نے دی ہے

 

ملازمت پیشہ ماؤں کو دفاتر، فیکٹریوں یا دیگرکام کرنے کی جگہوں پر بے بی ڈے کیئر کی سہولت کی ضمانت آئین پاکستان فیکٹریز ایکٹ اور لیبر پالیسی میں بھی دی گئی ہے مگر اس پر عملدرآمد آئین بنانے والے ادارے پارلیمنٹ تک میں نہیں ہوسکا ہے ۔

آئین کے آرٹیکل 25کے مطابق کسی شہری سے جنس کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں برتا جاسکتا،آئین کے آرٹیکل 18کے مطابق مرد ہوں یا خواتین انہیں ہر جائز پیشہ اختیار کرنے کا حق ہے ۔

آرٹیکل 37کہتا ہے کہ ریاست خواتین اور بچوں سمیت تمام لوگوں کے لیے منصفانہ شرائط کار طے کے کرنے کے احکام وضع کرنے کی پابند ہے، لیبرپالیسی اور لیبر پروٹیکشن پالیسی میں بھی ملازمت پیشہ ماؤں کے 6سال سے کم عمر بچوں کے لیے ڈے کیئر سینٹرز کی سہولت مہیا کرنے کا ذکر ہے ۔

فیکٹریز ایکٹ کے سیکشن 33کے مطابق صوبائی حکومت 50سے زائد خواتین ملازمین والی فیکٹری میں ان کے 6 سال تک کے بچوں کے لیے ایک کمرہ مخصوص کرنے کے قوائد وضع کرے گی۔

پنجاب فیکٹریز رولز 1978ءکے تحت فیکٹری یا ادارے کیلئے یہ بھی لازم ہو گا کہ وہ بچوں کی دیکھ بھال کیلئے ایک تربیت یافتہ نرس اور ایک خاتون آیا بھی مقرر کرے۔

مزید خبریں :