پاکستان
07 ستمبر ، 2016

کراچی جلسہ تعداد نہیں، وقت کے لحاظ سے اہم تھا، پی ٹی آئی

کراچی جلسہ تعداد نہیں، وقت کے لحاظ سے اہم تھا، پی ٹی آئی

 

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ کل نشتر پارک میں ہونے والا جلسہ شرکاء کی تعداد کے لحاظ سے نہیں، وقت کے حوالے سے اہم تھا۔

جیونیوز سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسے کا مقصد کراچی والوں کو یقین دلانا تھا کہ قومی دھارے میں کراچی کے شہریوں کا مقام ابھی تک برقرار ہے۔

نعیم الحق نے کہا کہ کل کے جلسے کی اہمیت محدودتھی،نشتر پارک میں جلسہ کرنے کا مقصد کراچی کے عوام کو یقین دلانا تھا کہ قومی سطح کی جماعت موجود ہے اور قومی دھارے میں کراچی کے مہاجروں کا مقام ابھی تک قائم ہے۔

مزید خبریں :