پاکستان
07 ستمبر ، 2016

فیصل واوڈا کا مطالبہ نہیں، طریقہ کار غلط ہے، عمران اسماعیل

فیصل واوڈا کا مطالبہ نہیں، طریقہ کار غلط ہے، عمران اسماعیل

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کا مطالبہ غلط نہیں طریقہ کار غلط ہے ، فیصل واوڈا نے وہ ہی کیا جو عام آدمی کرتا ہے۔

‘جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا تحریک انصاف کے رہنما ہیں، پارٹی اس پر ایکشن لے گی۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ فیصل واوڈا کے اقدامات سے پاکستان تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں، فیصل واوڈا نے بار بار کہا کہ میں یہ احتجاج ذاتی طور پر کررہا ہوں،عمران خان نے معاملہ دیکھنے کی ذمے داری دی ہے۔

اس سے قبل عمران اسماعیل ایئر پورٹ تھانے پہنچے جہاں انہیں تھانے میں جانے نہیں دیا گیا، البتہ تھانے کے باہر ان کی ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سے بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر ایس ایس پی ملیر راؤانوارکا کہنا تھا کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ احتجاج پر امن ہوگا،احتجاج ختم نہیں کیا گیا تو ہم نے فیصل واوڈا کو گرفتار کیا،ٹریفک جام میں کسی خاتون کا انتقال نہیں ہوا ۔

مزید خبریں :