پاکستان
11 ستمبر ، 2016

بوہری جماعت آج عید منارہی ہے

بوہری جماعت آج عید منارہی ہے

 

پاکستان میں بوہری برادری آج عید منا رہی ہے، کراچی میں نماز عید کا مرکزی اجتماع طاہری مسجد صدر میں ہوا۔

صدر میں واقع طاہری مسجد میں عید کے اجتماع میں بوہری جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کراچی کی دیگر مساجد میں بھی بوہری برادری کی جانب سے نمازعید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ نمازیوں نے پاکستان کی حفاظت اور کراچی میں امن و امان کی مکمل بحالی کے لئےخصوصی دعائیں کیں۔

مزید خبریں :