کاروبار
11 ستمبر ، 2016

مسالے اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

مسالے اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

حیدر آباد میں چٹ پٹے کھانوں میں استعمال ہونے والے سبز مسالے اور دیگرسبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں ۔

عید پر انتظار ہے شہریوں کو ، مٹن کڑائی ، سیخ کباب ، پلاؤ ، باربی کیو اور دیگر چٹ پٹے کھانوں کا لیکن حیدرآباد کے منافع خور سبزی فروشوں نے عید پر ذائقہ دار کھانوں میں استعمال ہونے والی سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچادی ہیں ۔

ٹماٹر ، لیموں، ادرک اور لہسن سب کی قیمتیں 200فیصد بڑھادی گئیں ۔شہریوں نے شکوہ کیا کہ 40روپے کلو ٹماٹر اب 80سے 100روپے کلو اور لیموں کے دام 80روپے کلو سے بڑھ کر 180روپے کلو کردیے ہیں۔ اسی طرح پیاز 40 روپے کلو ،ادرک 160سے 200روپے کلو ، لہسن سے 320روپے کلو تک میں فروخت کیاجارہا ہے ۔

عید سے چند روز پہلے قیمتوں میں یک دم اضافے پر شہری شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ پکوان میں استعمال کی جانے والی سبزیوں کی قیمتوں پر قابو پالے تو کھانے پینے کے شوقین افراد کا مزا دوبالا ہوسکتا ہے۔

 

مزید خبریں :