پاکستان
11 ستمبر ، 2016

کوئٹہ میں کومبنگ آپریشنز، 4 افراد گرفتار

کوئٹہ میں کومبنگ آپریشنز، 4 افراد گرفتار

 

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر کومبنگ آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایف سی ترجمان کے مطابق سریاب روڈ ، غوث آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں حساس اداروں اور فرنٹیئرکور نے کومبنگ آپریشنز کے دوران کا لعدم تنظیم کے تعلق رکھنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا ۔

ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے ان سے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ ایک او ر کار روا ئی کے دوران چھتر میں دیسی ساختہ بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیئے مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے ۔

مزید خبریں :