پاکستان
11 ستمبر ، 2016

پیپلز پارٹی کا بھی رائیونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنیکا اشارہ

پیپلزپارٹی نے بھی رائیونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا اشارہ دے دیا۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کہتے ہیں کہ جمہوریت کسی لیڈر کے گھر کا گھیراؤ کر کے تصادم اور گڑ بڑ کی اجازت نہیں دیتی ۔

گوجرانوالہ میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان میں ن لیگ کے لیے انصاف کا معیار اور ہے، پیپلز پارٹی کے لیے اور ہے، نندی پور پاور پراجیکٹ کے ریکارڈ جلائے جانے کی تحقیقات ہونی چاہئیں مگر لگتا نہیں کہ تحقیقات ہوں گی کیونکہ پاکستان کی تمام مقدس گائیں ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا پیپلزپارٹی کا خاصا ہے، جب احتجاج کریں گے تو حکمرانوں کو پتہ چل جائیگا کہ اصل اپوزیشن پیپلز پارٹی ہے تاہم احتجاج کرنے کا وقت خود طے کریں گے۔

مزید خبریں :