پاکستان
11 ستمبر ، 2016

فاروق ستار ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے

فاروق ستار ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں، انہیں نجی اسپتال منتقل کیا جارہاہے۔

جیو نیوز کراچی کے بیورو چیف کے مطابق فاروق ستار حیدر آباد سے کراچی آرہے تھے کہ نوری آباد کے قریب ان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں فاروق ستار سمیت گاڑی میں سوار ان کے تین ساتھی بھی شدید زخمی ہوگئے۔

خواجہ اظہار الحسن جو کہ پیچھے دوسری گاڑی میں موجود تھے، انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ فاروق ستار کی گاڑی نے کئی قلابازیاں کھائیں جس کے نتیجے میں فاروق ستار کے کندھے اور کمر پر شدید چوٹیں آئی ہیں تاہم فاروق ستار ہوش میں ہیں اور شدید تکلیف میں ہیں۔

نمائندہ جیو نیوز کے مطابق فاروق ستار اور ان کے ساتھیوں کو علاج کے لئے آغا خان اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :