17 جون ، 2012
جدہ … سعودی عرب کے ولی عہد نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کی میت سعودی عرب پہنچا دی گئی۔ جدہ کے کنگ Khaled ایئر پورٹ پر سعودی شہزادوں نے وزیر داخلہ شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کی میت وصول کی، اس موقع پر شہریوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ 78 سالہ شہزادہ نائف طویل علالت کے باعث سوئٹزرلینڈمیں زیرعلاج تھے ۔ شہزادہ نائف کی نمازجنازہ آج مسجد الحرام میں اداکی جائے گی جس کے بعد انہیں پورے اعزاز کے ساتھ حرم شریف میں سپردخاک کیاجائے گا۔ ان کی نماز جنازہ میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت اور اہم شخصیات شرکت کریں گی۔