کھیل
17 جون ، 2012

محمد عامر کو ذہنی طور پر مضبوط بنانے کیلئے ماہر نفسیات کے ساتھ سیشن شروع

محمد عامر کو ذہنی طور پر مضبوط بنانے کیلئے ماہر نفسیات کے ساتھ سیشن شروع

لاہور … لندن کی عدالت سے کرپشن کیس میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر کے ساتھ ماہر نفسیات مقبول بابری نے سیشن کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی جانب سے بھی 5 سالہ پابندی کا شکار فاسٹ بولر محمد عامر کو ذہنی طور پر مضبوط بنانے کیلئے ماہر نفسیات اور ہیپنو تھراپسٹ مقبول بابری کی خدمات حاصل کی ہیں۔ مقبول بابری نے محمد عامر کے ساتھ 2 گھنٹے پر مشتمل پہلا سیشن مکمل کر لیا۔ مقبول بابری کا کہنا ہے کہ وہ ہفتے میں 2 مرتبہ محمد عامر کے ساتھ سیشن کریں گے۔ محمد عامر بڑے مثبت انداز میں سوچ رہے ہیں اور کرکٹ میں واپسی کیلئے پر عزم ہیں۔

مزید خبریں :