13 ستمبر ، 2016
کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ریموٹ کنڑول بم کے دھماکے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ،جبکہ پانچ اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے ۔
ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ آر آر جی پولیس کے اہلکار پولیس موبائل میں پولیس ٹریننگ سنٹر سے ڈیوٹی کیلئے شہر کی جانب آرہے تھے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے قریب مقامی پیڑول پمپ کے ساتھ سڑک کنارے زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پولیس کا ایک اہلکار غلام فاروق موقع پر جاں بحق جبکہ چھ اہلکاروں سمیت اٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کوسول اسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جہاں محمد اسلم بھی زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوگیا ،زخمیوں میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، دھماکا کے نتیجے میں پولیس موبائل تباہ ہوگئی جبکہ وہاں سے گزرنے والی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا ،واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔