کھیل
17 جون ، 2012

اعصام اور روزے کی جوڑی نے گیری ویبر ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

اعصام اور روزے کی جوڑی نے گیری ویبر ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

ہالے (جرمنی) … پاکستان کے اعصام الحق اور ہالینڈ کے یولین روزے پر مشتمل جوڑی نے گیر ی ویبر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ مغربی جرمنی کے شہر ہالے میں جاری گیری ویبر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں اعصام الحق اور یولین روزے نے فلپائن کے کونارڈ ہوئے اور امریکا کے اسکاٹ لپسکی کو شکست دی۔ اعصام الحق نے اپنے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔ اعصام اور روزے کی جوڑی فائنل میں اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی، ان کی جیت کا اسکور 6-3 اور 6-4 رہا۔ واضح رہے کہ اعصام الحق نے گزشتہ برس بھارت کے روہن بوپننا کے ساتھ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ، اس سال ہالینڈ کے یولین روزے کے ساتھ ان کی جوڑی ٹورنامنٹ کی ٹاپ سیڈ تھی۔

مزید خبریں :