کھیل
14 ستمبر ، 2016

پاکستان کرکٹ کواسٹریم لائن کرنےکی کوشش کررہا ہوں،مکی آرتھر

پاکستان کرکٹ کواسٹریم لائن کرنےکی کوشش کررہا ہوں،مکی آرتھر

 


پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا اصل مسئلہ فٹنس ہے ، یہ بات سب سے زیادہ کھل رہی ہے ،فٹنس کے معیار پر پورا نہ اترنے والے پلیئرز کو ٹیم میں مزید شامل نہیں کیا جاسکتا ،ون ڈے کرکٹ میں فٹنس سب سے ضروری ہے ،ٹیم کو آگے بڑھنا ہے تو اس معاملے پر سخت فیصلے لینے ہوں گے ۔

کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئےپاکستان ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس ون ڈے میں پیچھے ہے،کامیابی کےلئے بہادر ی سے کھیلنا تو پڑے گا ،اس کے ساتھ ہی ٹیم کی سمت درست کرنے کے لئے سخت فیصلے بھی لینے ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں فٹنس سب سے اہم ہے ،رنز بنانے کے لئے کبھی کبھی پورا پورا اووز بھاگنا پڑتا ہے،فٹنس ٹھیک نہیں ہوگی تو کوئی بھی پلئیر ٹیم کے لئے فائدہ مندثابت نہیں ہوسکتا ۔

محمد عرفان کی فٹنس پر بھی مکی آرتھر پریشان نظر آئے ،ان کا کہنا تھا کہ وہ اچھا بولر ہے لیکن فٹنس اسٹینڈرز پر پورا نہیں اترتا،کوئی بھی کرکٹر جو فٹ نہ ہو ،ٹیم میں گنجائش نہیں بن سکتی ۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کو اسٹریم لائن کرنے کے لئے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھارہا ہوں ،وقت ضرور چاہیے ،جس کے لئے مجھے امید ہے کہ پی سی بی وقت ضرور دے گا۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ اظہر علی کی بیٹنگ اچھی ہے،وہ وقت کے ساتھ ساتھ گروم ہورہا ہے، شعیب ملک نے کارڈف میں انگلینڈ کے خلاف جس طرح کھیلا وہ قابل تعریف ہے ۔

مزید خبریں :