18 جون ، 2012
ونڈسر. . . .ملکہ برطانیہ نے ونڈسر میں جاری پولو کپ کے فائنل میچ میں شرکت کی۔ اس ایونٹ کی خاص بات ملکہ الزبتھ کی آنکھ کا انفیکشن تھا جس کی وجہ سے ان کی بائیں آنکھ مکمل طور پر سرخ تھی۔ملکہ کی آنکھ سے متعلق ابھی تک بکنگھم پیلس کی جانب سے کچھ بھی بتایا نہیں جا رہا۔ اطلاعات کے مطابق ملکہ الزبتھ کی تاج پوشی کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات کے دوران ملکہ کی آنکھ میں انفیکشن ہو گیا تھا جس کے بعد ان کا علاج بھی کیا گیا تاہم اس حوالے سے شاہی محل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تشویش کی کوئی بات نہیں اور ملکہ برطانیہ بالکل ٹھیک ہیں۔ ونڈسر میں ہونیوالے اس پولو کپ کا شمار دنیا کے ٹاپ لیول مقابلوں میں ہوتا ہے جس میں دنیا بھر سے آئے اہم شخصیات نے شرکت کی۔