دنیا
18 جون ، 2012

نائیجریا میں فسادات، 36افراد ہلاک

نائیجریا میں فسادات، 36افراد ہلاک

ابوجا… نائیجیریا میں چرچوں پر خودکش بم دھماکوں کے بعدشہر میں فسادات پھوٹ پڑے جس میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔ نائیجیریا کی شمالی ریاست کدونہ میں گزشتہ روز ایک گھنٹے کے دوران تین خودکش حملے ہوئے جس میں 16 افراد مارے گئے۔ حملے کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم مقامی پولیس کے مطابق خود کش حملے میں مقامی انتہا پسند جماعت بوکو حرام ملوث ہے۔ خودکش حملوں کی خبر پھیلتے ہی شہر میں مسلم عیسائی فسادات پھوٹ پڑے۔ ذرائع کے مطابق عیسائی نوجوانوں نے موٹروے پر مسلمان دکھنے والے افرا دپر حملے کئے۔ ریڈ کراس کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی صورت میں بتایا کہ اب تک شہر کے جنوبی حصوں سے اب تک 20سے زائد لوگوں کی لاشیں برآمد کی جاچکی ہے جبکہ 100سے زئد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :