کاروبار
18 ستمبر ، 2016

کے الیکٹرک کی 10 سال کیلئے ٹیرف متعین کرنے کی درخواست

کے الیکٹرک کی 10 سال کیلئے ٹیرف متعین کرنے کی درخواست

 

کے الیکٹرک کی 10 سال کے لئے ٹیرف متعین کرنے کی درخواست کی سماعت 27 اور 28 ستمبر کو ہوگی۔ نیپرا نے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز سے 39 امور پر رائے مانگی ہے ۔

کے الیکٹرک نے اگلے 10سال کے لئے ٹیرف متعین کرنے کی درخواست کی تھی ،جو نیپرا نے منظور کرتے ہوئے سماعت 27اور 28ستمبر کو کراچی کے نجی ہوٹل میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیپرا نے تمام اسٹیک ہولڈز کو سماعت میں شرکت کے لئے نوٹس بھیج دئیے ہیں ۔ نیپرا نے 10 سال کے لئے ٹیرف کے تعین کےلئے تمام اسٹیک ہولڈز سے 39 امور پر رائے بھی طلب کی ہے ۔

 

مزید خبریں :