18 ستمبر ، 2016
پی ٹی آئی کے رائیونڈ جانے کے اعلان پر سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا۔ پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کےلیے ن لیگ کی تیاری بھی زور پکڑ گئی ہے ۔عمران خان پارٹی کے ورکر کنونشن میں آج حتمی فیصلہ سنائیں گے ۔
تحریک انصاف کا ورکرزکنونشن آج اسلام آباد میں ہوگا۔ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان ورکرز کنونشن سے خطاب میں رائیونڈ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
تحریک انصاف کا ورکرزکنونشن سہ پہر 3بجے مقامی ہوٹل میں ہوگا۔ ورکرزکنونشن میں ملک بھر سے ذیلی تنظیموںں کے نمائندوں اورکارکنوں کے ساتھ ساتھ مرکزی تنظیم کے عہدیدار بھی شریک ہوںگے۔
کنونشن میں ورکرز موبلائزیشن کے ساتھ ساتھ رائیونڈ مارچ کی حتمی تاریخ کا تعین اور مارچ کا پلان بھی ترتیب دیا جائے گا۔