دنیا
18 ستمبر ، 2016

فوجی ہیڈکوارٹر پر حملہ، بھارت سرکار حواس باختہ، آپے سے باہر

فوجی ہیڈکوارٹر پر حملہ، بھارت سرکار حواس باختہ، آپے سے باہر

 

اپنے گھر میں آگ لگی تو نفرت کا پنکھا چلایا، زبان سے انگارے اگلے، نہتے کشمیریوں پر ظلم کرنے والوں کو مکافات عمل نے آئینہ دکھایا تو برا مان گئے۔

معصوم کشمیریوں کی آہیں آسمان تک گئیں تو بھارتی فوج کی بندوقوں سے نکلنے والی گولیاں پلٹ کر انہیں پر برس پڑیں اور بھارتی حکومت نے پاکستان پرغصے اور زہر میں بجھے تیروں کی اندھا دھند بارش کردی۔

مودی حکومت نے اڑی حملے کا الزام پاکستان پر اتنی جلدی دھرا کہ لگا زبانوں پر جملے رکھے تھے، بس سب ہی اس حملےکےہونے کا انتظار کررہے تھے۔

بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے دھوئیں کے بادل دیکھے تو کانوں سے دھوئیں نکلے اور زبان سے انگارے،کہا پاکستان دہشتگرد ملک ہے۔

وزیر داخلہ نے شروعات کی تو اس میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے ڈی جی ایم او رنبیر سنگھ نے دہشتگردوں کے پاس سے ملنے والی چیزوں پر پاکستان کے نقش لگوائے، کہا پاکستانی ڈی جی ایم او سے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

وزیرخزانہ ارون جیٹلی کے پاس سے بھی نفرت کا خزانہ نکلا ،گیدڑبھبکیاں کم نہ ہوئیں ،کہا پاکستان نے یہ حملہ کرکے ہمیں چیلنج کیا ہے ،منہ توڑ جواب دینے کے لیے سب تیار ہوجائیں۔

بھارتی حکومت الزامات کے جتنے گولے پاکستان پر داغنا چاہے داغے لیکن یاد رکھے کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف وزیراعظم نواز شریف کے خطاب سے پہلے اڑی کے فوجی اڈے پر اٹھنے والے دھوئیں کے یہ کالے بادل خود بتارہےہیں کہ اپنے کالے کرتوتوں پرپردہ ڈالنے کے لیے دال کو کالا کس نے کیا ہے ۔

مزید خبریں :